بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا۔ اور 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ ن لیگ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ عدالت نے سنایا۔
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں۔ اور بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کے لیے جو گڑھا کھودا تھا اس میں وہ خود گر گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا تھا۔ اور خط پر این سی اے نے تحقیقات شروع کیں۔ ہم القادر یونیورسٹی کو تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔ اور مریم نواز کی ہدایت پر القادر یونیورسٹی کے چارٹر پر نظرثانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پرعہدے سے ہٹایا گیا۔ اور نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ لیکن ن لیگی قیادت نے حوصلے کا مظاہرہ کیا۔