Background
Logo

نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے ایف بی آر سے سیکیورٹی کلیئرنس لیں گے

نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے ایف بی آر سے سیکیورٹی کلیئرنس لیں گے

اسلام آباد: حکومت کی نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے افراد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہو گی۔

حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کر دی۔ مہنگا حج کرنے والوں کے نام سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کی نجی اسکیم کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

مہنگا پرائیویٹ حج پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر مہنگا حج پیکج کے خواہشمندوں کے نام سیکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے گا۔ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کے کہنا ہے کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیں گی۔ اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔