Background
Logo

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اصل مجرم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اصل مجرم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کیس میں اصل مجرم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی ہیں۔ باقی سب شریک مجرم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کا فیصلہ تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہے۔ اور 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ عوام کی فلاح کے لیے استعمال ہونا تھا۔ لیکن بانی پی ٹی آئی نے 25 کروڑ روپے کا نیا گھر بنایا۔ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست کو مذہب سے دور رکھا جائے۔ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے۔ جو آپ نے جرائم کیے وہ دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔ اور بند لفافے کو کابینہ کے سامنے نہیں کھولا گیا۔ جبکہ پیسے اسی کو واپس کیے گئے جس سے ضبط کیے گئے تھے۔ کرپشن اور ڈاکہ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مذہب کو سیاست میں نہ لائیں۔ اور پوری دنیا نے شائع کیا کہ سابق وزیر اعظم کو کرپشن پر سزا ہوئی۔ اب فیصلے کے بعد دیکھنا ہو گا کہ پیسے کا کیا فعل ہو گا۔ قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔