Background
Logo

کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Untitled design (21)

کراچی سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کادہشت گرد گرفتارکرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) کے ترجمان کے مطابق داہن نامی دہشت گرد کو کراچی کے علاقے سعید آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ گرفتار ملزم داہن اور اس کا ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کوسہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں تاہم اب گرفتاردہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق روپوش دہشت گرد محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی ملک سے کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔