Background
Logo

کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا

Untitled design (26)

کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو شفٹ کرنےکی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔ ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا۔