Background
Logo

لاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

1129863 7090057 DHAincident updates

لاہور : سندر میں منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار 2 خواتین سمیت 3 تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ملتان روڈ پر سندر تھانے کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں 5 افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ رکشہ ڈرائیور شامل ہے، مرنے والی خواتین سندر گاؤں کی جب کہ رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔